QR CodeQR Code

خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، عمران خان

1 Dec 2017 13:19

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں عمران خان نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک حملے کو کم از کم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے، بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں عمران خان نے حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتہائی خطرناک حملے کو کم از کم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے، بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر تشکیل نو بارآور ثابت ہو رہی ہے۔ پولیس کی اصلاح کے بعد اب پختونخوا کو شرانگیزی کا نشانہ بنانا آسان نہیں، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے واقعے کےحقیقی ذمے داروں تک رسائی کیلئے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زرعی ڈائریکٹوریٹ میں وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کو صبر عطا کرے۔


خبر کا کوڈ: 686922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686922/خون-کی-ہولی-کھیلنے-والے-انسانیت-اور-اسلام-کے-دشمن-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org