QR CodeQR Code

امام جمعہ تہران؛

امریکہ کی غلام حکومتیں اتحاد اسلامی میں رکاوٹ

1 Dec 2017 22:17

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے اہلبیت علیھم السلام کو شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا اصلی مرکز اور محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے فریب میں آنے والی بعض اسلامی حکومتیں عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے سلسلے میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے اہلبیت علیھم السلام کو  اتحاد و یکجہتی کا اصلی محور قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دھوکے میں آنے والی بعض اسلامی حکومتیں عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے سلسلے میں رکاوٹ ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بکھرے ہوئے مسلمانوں کو دشمن اپنی سازش اور فریب کا نشانہ بنارہا ہے اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اگر ہم امت واحدہ بننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں حسن خلق کے زیور سے آراستہ ہونا پڑےگا۔ اگر ہم متحد ہوجائیں تو ہم دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اہلبیت علیھم السلام اتحاد اور یکجہتی کا محور ہیں۔ اہلبیت علیھم السلام نبی کریم (ص) کی روح و جان ہیں نبی کریم نے قرآن اور اہلبیت (ع) کو اتحاد اور کامیابی کا معیار قراردیا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ کے مکر و فریب میں آنے والی بعض اسلامی حکومتیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں۔ مسلمانوں کو امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے اور امریکہ سے وابستہ اسلامی حکومتوں کے بارے میں بھی آگاہی رکھنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 687019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687019/امریکہ-کی-غلام-حکومتیں-اتحاد-اسلامی-میں-رکاوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org