0
Friday 1 Dec 2017 23:12

پرنس کریم آغا خان کے دورہ گلگت کے موقع پر اہل تشیع اسماعیلی کیساتھ مثالی تعاون کریں، آغا راحت حسینی

پرنس کریم آغا خان کے دورہ گلگت کے موقع پر اہل تشیع اسماعیلی کیساتھ مثالی تعاون کریں، آغا راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین و امام جمعہ و جماعت حجت الاسلام سید راحت حسین الحسینی نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواء  ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورہ گلگت کی مناسبت سے انکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ پرنس کریم کی گلگت بلتستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ شیعہ کمیونٹی ان کے دورے کے موقع پر اسماعیلی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اور مثالی تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیلی مکتب فکر کے پیشواء پرنس کریم آغا خان کی دیدار کے لئے غذر اور ہنزہ جانے والوں کے گھروں کی حفاظت، مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لئے جانے والوں کے لئے فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔ دوسری طرف سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواء پرنس کریم آغا خان کے دورے کے حوالے سے انتظامات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر مثالی انتظامات کیے جائیں۔




خبر کا کوڈ : 687042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش