0
Thursday 18 Jun 2009 15:08

سی آئی اے کا اوباما انتظامیہ پر بعض معلومات چھپانے کیلئے دباوٴ

سی آئی اے کا اوباما انتظامیہ پر بعض معلومات چھپانے کیلئے دباوٴ
واشنگٹن:امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ادارے کے تفتیشی نظام کی تفصیلات پر مشتمل دستاویز کے بعض اہم حصوں کو خفیہ رکھا جائے ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے کے حکام اوباما انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ تفتیشی طریقہ کار کے ان حصوں کو منظر عام پر نہ لایا جائے جن میں یہ تفصیل موجود ہے کہ سی آئی اے نے قیدیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا ۔۔ سی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ مواد منظر عام پر آنے سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔مئی 2004ء میں سی آئی اے کے انسپکٹر جنرل کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ ادارے کے تفتیشی نظام کی تفصیلات پر مشتمل اب تک حتمی سرکاری رپورٹ ہے ۔ اس رپورٹ کا نظر ثانی شدہ اور ترامیم سے بھرپور ورژن جو کئی گمشدہ صفحات کی فہرست پر مشتمل تھا مئی دو ہزار آٹھ میں جاری کیا گیا تھا جس کے لئے امریکن سول لبرٹیز یونین نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔اس درخواست کے بعد اوباما انتظامیہ نے گذشتہ ماہ وعدہ کیا تھا کہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور کوئی بھی اضافی مواد جو جاری کیا جاسکتا ہو، جمعے تک جاری کر دیا جائے گا ۔ سی آئی اے کے ترجمان جارج لٹل Little کا کہنا ہے کہ ادارہ رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت اس کا کتنا حصہ منظر عام پر لایا جاسکتا ہے ۔ امریکی حکومت کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے اب تک یہ دستاویز حتمی جائزے کے لئے وائٹ ہاؤس یا محکمہ انصاف کو نہیں بھیجی۔
خبر کا کوڈ : 6871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش