QR CodeQR Code

پشاور، بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

2 Dec 2017 11:52

پشاور شہر میں دہشتگردی کی پے درپے کارروائیوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشن میں درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں 9 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشاور میں گذشتہ ماہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا جبکہ گذشتہ روز بھی زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔ شہر میں دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں 3 مختلف اقسام کی بندوقیں، شارٹ مشین گن، پستولیں اور درجنوں کارتوس شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسلحہ کی نوعیت اور اس کے مقاصد جاننے کیلئے بھی تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 687123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687123/پشاور-بڈھ-بیر-میں-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-9-افراد-گرفتار-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org