QR CodeQR Code

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی

2 Dec 2017 12:51

ترجمان سعودی سفارت خانے کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جب کہ پیر سے عمرہ ویزا کے لیے درخواست گزاروں کو انگلیوں کے نشانات دینا ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔ سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط بحال کردی گئی ہے جس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا تاہم 45 سال سے زائد عمر کے افراد غیر معینہ مدت کے لیے شناختی کارروائی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ترجمان سعودی سفارت خانے کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جب کہ پیر سے عمرہ ویزا کے لیے درخواست گزاروں کو انگلیوں کے نشانات دینا ہوں گے۔ واضح رہے کہ فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے رش کے باعث سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کی شناختی کارروائی ایک ماہ کے لیے موخر کی تھی۔ سعودی سفارتخانے نے عمرہ و حج زائرین کے لیے اعتماد نامی ادارے سے پاکستان ہی میں فنگر پرنٹس لینے کی پابندی لگا دی ہے جس کے باعث کراچی،لاہوراور اسلام آباد میں فنگر پرنٹس کرانے والے عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس سلسلے میں فی عمرہ زائر ساڑھے 600 روپے فیس لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 687125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687125/سعودی-عرب-نے-پاکستانی-عمرہ-زائرین-کے-لیے-بائیو-میٹرک-تصدیق-کی-شرط-بحال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org