0
Saturday 2 Dec 2017 13:17

حافظ آباد، ماں نے تین بچوں کو ذبح کر کے نہر میں پھینک دیا، لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری

حافظ آباد، ماں نے تین بچوں کو ذبح کر کے نہر میں پھینک دیا، لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ سکھیکی ضلع حافظ آباد میں سنگدل ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا چمن اجاڑ دیا۔ گھریلو حالات سے تنگ آکر سنگدل ماں نے تیز دھار آلے سے بچوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دیں۔ ملزمہ نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی، جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی نے صبح بچوں کو تیار کیا اور مجھے کہا بچوں کو گھمانے کےلئے لیکر جارہی ہوں، میں مزدوری کے لئے چلا گیا وہاں مجھے واقعہ کی اطلاع ملی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو دی۔ قتل کیے گئے بچوں میں 6 سال کی زہر فاطمہ، 4 سال کا فیضان اور 2 سال کا احمد شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش