QR CodeQR Code

سندھ پولیس کے افسران کا جعلی اسلحہ لائسنس اور اسناد بنانے کا انکشاف

2 Dec 2017 14:42

ترجمان رینجرز کے مطابق 131 جعلی مہروں میں ڈپٹی کمشنرز کراچی، وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، بینکس، یونیورسٹیز، تعلیمی بورڈز، رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل سمیت دیگر اداروں کی مہریں شامل ہیں، ملزمان نے 8 ہزار جعلی لائسنس شہریوں کو بنا کر دینے کا بھی انکشاف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا جعلی اسلحہ اور اسناد بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 پولیس افسران سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے 9 مختلف ہتھیار، 18 میگزین، 140 لائسنس، 233 مختلف ڈگریاں برآمد ہوئیں، سرکاری اداروں کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں جس سے جعلسازی کی جاتی تھی۔ ترجمان کے مطابق 131 جعلی مہروں میں ڈپٹی کمشنرز کراچی، وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، بینکس، یونیورسٹیز، تعلیمی بورڈز، رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل سمیت دیگر اداروں کی مہریں شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے ملزمان نے 8 ہزار جعلی لائسنس شہریوں کو بنا کر دینے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے 4 ہزار سے زائد جعلی تعلیمی اسناد بھی بنائیں۔ ڈی جی رینجرز نے کارروائی کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 687169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687169/سندھ-پولیس-کے-افسران-کا-جعلی-اسلحہ-لائسنس-اور-اسناد-بنانے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org