0
Saturday 2 Dec 2017 16:31

نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلا لیا، مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شمولیت کا امکان

نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلا لیا، مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شمولیت کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلا لیا، مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شمولیت کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 دسمبر کو جاوید ہاشمی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا بھی اعلان کریں کے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد 4 دسمبر کو ہی جاوید ہاشمی اپنی کتاب زندہ تاریخ کی رونمائی بھی کریں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی پہلے بھی ن لیگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش