0
Saturday 2 Dec 2017 19:54

اصغریہ علم و عمل تحریک کیجانب سے ہفتہ وحدت جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے

اصغریہ علم و عمل تحریک کیجانب سے ہفتہ وحدت جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں اتحاد امت کو فروغ دیتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں اہلسنت برادران کی جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں اور پروگرامات میں شرکت کی گئی، جبکہ تنظیم کی جانب سے استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے، جس میں حضرت امام خمینیؒ کے اقوال پر مبنی بینرز آویزاں کیا گئے اور اتحاد امت پر مواد تقسیم کیا گیا۔ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں مرکزی ریلی درگاہ شاھ عبداللطیف بھٹائی سے نکالی گئی، جس میں تنظیم کے ڈویژنل ذمہ داران مجاہد حسین شیخ، عبد علی، اور دیگر نے کارکنان کے ساتھ شرکت کی، جبکہ جلوس کا مسجد شاہ حبیب پر استقبال کیا گیا، اہلسنت کے رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شرکاء کیلئے سبیل بھی لگائی گئی۔

نصرپور شہر میں مرکزی جلوس کا استقبال مرکزی امام بارگاہ کے سامنے کیا گیا، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن شاہ اور دیگر تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔ قاسم آباد حیدرآباد کے جلوس میں تنظیمی ذمہ داران محمد سلیم چنہ، شہباز چانڈیو، ایاز منتظر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ جلوس کا استقبال الحسینی امام بارگاہ چانڈیہ گوٹھ کے سامنے کیا گیا۔ میرپورخاض کے جلوس میں ضلعی صدر مہدی لغاری نے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔ سکرنڈ شہر میں مرکزی جلوس کا استقبال کیا گیا جس، میں تنظیم کے مرکزی رہنماء سید ماجد علی شاہ، سید قربان علی شاہ، غازی غلام مہدی اور دیگر شامل تھے، جبکہ عمرکوٹ، بدین، ہالا، نواب شاہ، مورو، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، خیرپور، سکھر، پنو عاقل، گھوٹکی، شکارپور، لاڑکانہ، مہیڑ، کے این شاہ، دادو سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں بھی بردران اہلسنت کے جلوسوں کا استقبال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 687232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش