0
Saturday 2 Dec 2017 21:03

معاشرے میں پیغمبر اسلام (ص) کے اصل پیغام کو عام کرنیکی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق

معاشرے میں پیغمبر اسلام (ص) کے اصل پیغام کو عام کرنیکی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت فخر کائنات محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی (ص) برصغیر کے ساتھ ساتھ پورے جموں و کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک عظیم الشان اجتماع میں متحدہ مجلس علماء کے امیر اور حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے سرور کائنات شہنشاہِ انبیاء محمد مصظفٰی (ص) کی ولادت با سعادت کو بلا امتیاز پوری انسانیت کے لئے نوید، خوشخبری اور آپ کی مقدس ذات کو انسانیت کے لئے نجات دہندہ اور حقیقی محسن اعظم قرار دیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ حضرت پیغمبر آخر الزماں محمد مصطفی (ص) کو اللہ تعالیٰ نے ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے ایک مثالی نمونہ بناکر اس دنیا میں بھیجا اور دنیا والوں پر یہ بات واضح کردی کہ زندگی کے ہر شعبے میں ہر دور اور ہر زمانے میں آپ (ص) کی مبارک زندگی تعلیمات عالیہ اور اُسوہ حسنہ کو کامل طور پر اپنا کر ہی دارین کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 687243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش