0
Saturday 2 Dec 2017 22:31

پاکستان کو شام، عراق، افغانستان بنانے کی کوشش ہورہی ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان کو شام، عراق، افغانستان بنانے کی کوشش ہورہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جشن ولادت منانے والے عاشقان رسول نے پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے، جنازے اٹھانے تکلیفوں اور پریشانیوں کے باوجود پاکستان کی قسمت عاشقان رسول کے ہاتھوں میں ہے، تاجدار ختم نبوت اور میلاد جلوس میں شہید کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگرد دیکھ لیں ہم جنازے اٹھانے کے باوجود سرکار دو عالم کا میلاد شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں، ہماری جان و مال سرکار مدینہ کے طفیل ہے، سرکار کے میلاد اور ختم نبوت پر جانیں قربان کرنیوالوں نے اپنے آپ کو امر کردیا، دہشتگردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، رینجرز و پولیس سمیت شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پشاور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث پشاور بڑی دہشتگردی سے بچ گیا، 20 ہینڈ گرنیڈ اور 3 خودکش جیکٹ فورسز نے پکڑلی جس سے بھاری نقصان اور تباہی سے پشاور محفوظ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی عید میلاد النبی کے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یوم عید میلاد پر دہشتگردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کے دہشتگردوں کا ہاتھ ہے، ایک دفعہ پھر عبادت گاہوں پر دہشتگردی کے حملے بین الاقوامی سازش ہے، پاکستان کو شام، عراق، افغانستان بنانے کی کوشش ہورہی ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے، پاک فوج اعلان کرے ملک کے ہر کونے سے دہشتگردوں کو باہر نکال لائیں گے، عوام دہشتگردی کے خلاف ٹھوس چٹان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش