0
Sunday 3 Dec 2017 11:22

گورنر پختونخوا کی اصلاحات پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایت

گورنر پختونخوا کی اصلاحات پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے فاٹا اصلاحات کے سلسلے میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت بارے بریفنگ لی۔ اجلاس میں فاٹا ریفارمز کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز، فاٹا کے ایڈیشنل سیکرٹری سکندر قیوم، سیکرٹری پی اینڈ ڈی فاٹا زبیر قریشی اور گورنر کے پرسنل سیکرٹری منیر اعظم شریک تھے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور قبائلی عوام کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق دینے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ڈھانچے کی ترقی اور قبائلی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم متعلقہ اداروں کو حکومتی سفارشات کی روشنی میں اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل میں تیزی لانی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 687366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش