0
Sunday 3 Dec 2017 18:15

کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریں گے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہوگیا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے اور آپ کا ساتھ چاہیئے مل کر اس شہر کو بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے، اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بدنصیبی ہمارے سامنے ہے، ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں، بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں، میں وعدہ کرتا ہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا، میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے، میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے، ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 687434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش