0
Sunday 3 Dec 2017 20:52

چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا

چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدرحسن روحانی نےچابہاربندرگاہ کے پہلے مرحلےکا افتتاح کردیا، چابہار بندرگاہ افغانستان، ایران اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ کا راستہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت 17 غیر ملکی اعلیٰ حکام اور نمائندوں نے شرکت کی۔ چا بہار بندرگاہ کے افتتاح کے موقع پر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اس بندرگاہ سے مصنوعات اور سامان کی درآمد و بر آمد سالانہ ڈھائی ملین ٹن سے ساڑھے آٹھ ملین ٹن تک بڑھ جائیگی۔ واضح رہے کہ چاہ بہار سے ریلوے لائن منسلک ہونے سے علاقہ اہمیت کا حامل ہوگا، پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک ارب ڈالر خرچ آیا ہے، اس بندرگاہ کے ذریعے سے اب مال و رسد کو افغانستان تک پہنچایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 687486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش