0
Sunday 3 Dec 2017 21:58

حفیظ الرحمان کا مہدی شاہ پر شرمناک الزام، سابق دور حکومت میں فحاشی کے اڈے بنائے گئے

حفیظ الرحمان کا مہدی شاہ پر شرمناک الزام، سابق دور حکومت میں فحاشی کے اڈے بنائے گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اسکردو میں سالٹ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی جی بی سید مہدی پر الزامات کی بارش کر دی۔ دوران خطاب اسلامی تحریک کے سابق امیدوار اور حالیہ پیپلز پارٹی کے رہنماء غلام شہزاد آغا نے اٹھ کر انہیں سیاسی تقریر کرنے سے منع کیا، جس پر حفیظ الرحمان نے کہا کہ مہدی شاہ کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں کو بتاتے رہیں گے اور کبھی چپ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت ہمارے اوپر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں عیاشی اور شراب و کباب کا اڈے بنائے۔ یہ لوگ ایک ہوٹل سے نکلتے تھے تو انہیں ایمبولنس میں ڈالا جاتا تھا۔ دوسرے ہوٹل سے یہ لوگ ڈیڈ باڈی کی طرح نکلتے تھے۔ یہ لوگ شراب میں دھت ہو کر لوٹ کھسوٹ کیلئے کہتے ہیں کہ بلتستان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں بلدیہ اسکردو میں صرف 25 ملازمین تھے اور تین ٹریکٹر تھے لیکن بدقسمتی سے یہ تین ٹریکٹر بھی ناکارہ تھے۔ سابق وزیراعلٰی کا تعلق بلتستان سے تھا، بتایا جائے کہ انہوں نے ایک سوزوکی خرید کر بلدیہ اسکردو کو کیوں نہیں دی۔ سابق دور حکومت میں صرف شاہ ویلاز بنا ہے اور شاہ ویلاز بنا کر ڈھائی لاکھ روپے کرایہ وصول کیا گیا۔ اسلام آباد میں اپنے گھر کو کیمپ آفس ظاہر کر کے دس لاکھ روپے ماہوار کرایہ وصول کیا گیا اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ اس وقت میں جی بی ہاوس کے دو کمروں والے دفتر میں رہتا ہوں اور جو دال روٹی میرے ممبران اسمبلی کھاتے ہیں وہی میں کھاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلتستان میں ایک بھی ایسا بڑا منصوبہ دکھائے جو کسی اور حکومت نے دیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بیمار ذہنیت کے لوگ فرقے اور علاقے کی بنیاد پر ہمارے اوپر تنقید کر رہے ہیں۔ ہم قبضہ مافیا کیلئے نہیں آئے ہیں۔ ہم نے امن کیلئے بڑے کام کئے ہیں۔ ہمارے دور میں ایک بھی لاش بلتستان نہیں آئی۔ گلگت شہر کسی زمانے میں انتہائی پسندی کا مرکز تھا۔ وہاں ہمیشہ کرفیو کا سماں رہتا تھا مگر ہم نے قربانی دے کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 687493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش