0
Sunday 3 Dec 2017 22:33

نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان ہے، منظور وسان

نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان ہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ سیاستدانوں اور حکمرانوں پر بھاری ثابت ہوں گے، ان دنوں کچھ بھی ہو سکتا ہے، کرپشن سے پاک عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدان آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوںگے، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جلد نا اہل ہوجائیں گے اور وہ سیاست کو چھوڑ کر کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے وہاں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنا سکھائیں گے۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ ایم کیو ایم کے چار دھڑے ہوںگے، چوتھا دھڑا بھی اب ظاہر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس چوچو کا مربہ ہے، وہ ماضی کی طرح سیاسی راگ الاپ کر چپ ہو کر بیٹھ جائیں گے، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، وہ سیاسی دھسک مٹا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش