0
Sunday 3 Dec 2017 23:46

نواز لیگ کے مرکزی رہنماء سیاسی بکرے بن گئے ہیں جب چاہے قربان کر دیا جاتا ہے، مولا بخش چانڈیو

نواز لیگ کے مرکزی رہنماء سیاسی بکرے بن گئے ہیں جب چاہے قربان کر دیا جاتا ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئی نہیں سنتا، ان کو تو دھرنا ختم کرانے کا اختیار بھی نہیں ہے، جب بانی متحدہ الطاف حسین کی سیاست نہیں چلی، تو فاروق ستار کی سیاست کیا چلے گی، وہ حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں یوم ثقافت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب سیاسی بکروں کی پارٹی ہو گئی ہے، نواز لیگ کے مرکزی رہنماء سیاسی بکرے بن گئے ہیں، انہیں جب چاہے قربان کر دیا جاتا ہے، ہر مشکل وقت میں یہ پارٹی ایک سیاسی بکرے کی قربانی دیتی ہے، لیکن اب حالات ایک بڑی قربانی کی طرف جا رہے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف جتنے دن اقتدار پر بیٹھے رہیں گے، اتنا ہی ملک میں بحران بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار باتیں تو بہت مختلف کرتے ہیں، لیکن ان کا اور الطاف حسین کا راستہ ایک ہے، فاروق ستار کو تو خود مہاجر قوم اپنا لیڈر نہیں مانتی۔
خبر کا کوڈ : 687512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش