0
Monday 4 Dec 2017 11:29

متحدہ مجلس عمل کا قومی اسمبلی کی 200 اور صوبائی اسمبلیوں کی 390 نشستوں پر الیکشن لڑنیکا فیصلہ

متحدہ مجلس عمل کا قومی اسمبلی کی 200 اور صوبائی اسمبلیوں کی 390 نشستوں پر الیکشن لڑنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملک کی مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل نے الیکشن 2018ء میں ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 550 سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل انتخابی حکمت عملی کا باضابطہ اعلان جلد کرے گی۔ ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں نے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں، دینی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی، ایم ایم اے نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 200 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 390 نشستوں پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دینی جماعتوں کے مضبوط پلیٹ فارم متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کیلیے کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 200 سے زائد حلقوں میں دینی جماعتوں کا مضبوط ووٹ بینک موجود ہے۔

متحدہ مجلس عمل نے الیکشن 2002ء میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی67 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 99 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی، ایم ایم اے نے الیکشن 2002ء میں جن حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی، ان حلقوں میں اپنے کارکنان کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کراچی سمیت ملک بھر میں بہت جلد اپنے انتخابی دفاتر کھولے گی۔ واضح رہے کہ پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو، بٹگرام، کوہستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، سوات، مالاکنڈ، قبائلی علاقہ جات، گجرانوالہ، بدین، کوئٹہ، پشین، ژوب، مستونگ، پنج گور، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، دیر، لوئر دیر، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 65 حلقے ایسے ہیں، جہاں دینی جماعتوں کا مضبوط ووٹ بینک موجود ہے، ان حلقوں سے ماضی میں متحدہ مجلس عمل نے الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 687554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش