0
Monday 4 Dec 2017 13:43

عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائیگا، نواز شریف

عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائیگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لگتا ہے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کر دیا جائے گا۔ نوازشریف اپنی بیٹی مریم صفدر اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ اپنے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی کارروائی دن ایک بجے تک ملتوی ہونے کے بعد نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے کیے جانے والے سوال کہ عمران خان کا فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے، عدالت نے ابھی تک اس کیس کا فیصلہ نہیں سنایا اس پرآپ کیا کہیں گے۔ اس سوال کے جواب میں نوازشریف نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم احتساب عدالت سے پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ہم نے 2017ء میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرکے وعدہ خلافی کی۔ ہم اپنے وعدے اور قول پر پورا نہیں اترے اور یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ میں صادق اور امین نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے، پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت کی منظوری کے بغیر آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی، اعلیٰ عدلیہ کو بھی آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر کرپشن یا سرکاری خزانے میں خورد برد پر میرے خلاف فیصلہ آتا تو شرم سے سر نہ اٹھا پاتا لیکن میرے خلاف اقامہ پر فیصلہ دیا، اقامہ قانون میں نہیں تھا تو بلیک ڈکشنری کا سہارا لیا گیا۔ ٹرائل کورٹ میں کیس چلایا تو مانیٹرنگ جج کی تلوار لٹکا دی، اگر نیب سے سزا دلوا کر ججوں کو اپنے آپ کو سرخرو کرنا ہے تو یہ زیادتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 687591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش