0
Monday 4 Dec 2017 17:49

جمہوریت اور (ن) لیگ کے لیے بہتر ہوگا کہ نوازشریف سیاست سے دور ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری

جمہوریت اور (ن) لیگ کے لیے بہتر ہوگا کہ نوازشریف سیاست سے دور ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور (ن) لیگ کے لیے بہتر ہوگا کہ نوازشریف سیاست سے دور ہوجائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا بحران پورے ملک کو متاثر کر رہا ہے، حکومت سندھ نے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور صاف پانی کے لیے صوبے بھر میں آر او پلانٹس لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ڈیمز کی تعمیر کےساتھ نہروں کو بھی پکا کیا جا رہا ہے، خوشی ہے کہ وزیراعلی ٰسندھ کو معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے کا موقعہ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی نہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ ہے، سندھ کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے، دیگر صوبوں نے پینے کے پانی کے مسئلے کا کیا حل نکالا۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت اور (ن) لیگ کے لیے بہتر ہوگا کہ نوازشریف سیاست سے دور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مؤقف رہا ہےکہ خارجہ پالیسی پر (ن) لیگ غیر سنجیدہ رہی، اگر چار سال کوئی وزیر خارجہ نہیں رہا تو خارجہ پالیسی کو نقصان تو پہنچے گا۔ چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو نہیں بتایا کہ ہم نے کیا کیا، پاکستان کتنا متاثر ہوا، ہمارا یہ مؤقف دنیا کے سامنے جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 687662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش