QR CodeQR Code

علی عبداللہ صالح صنعا سے فرار ہوتے ہوئے ہلاک، یمنی وزارت داخلہ نے تصدیق کردی

4 Dec 2017 18:51

اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح بکتر بند گاڑی کے ذریعہ صنعا سے فرار کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق علی عبداللہ صالی کے معاون عارف زوکا اور قومی کانگریس پارٹی کے سکریٹری یاسر العواضی بھی ہلاک ہوگئے ہیں، یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح دارالحکومت صنعا سے فرار ہوتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح دارالحکومت صنعا سے فرار ہوتے وقت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح بکتر بند گاڑی کے ذریعہ صنعا سے فرار کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق علی عبداللہ صالی کے معاون عارف زوکا اور قومی کانگریس پارٹی کے سکریٹری یاسر العواضی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میں علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا دو گھنٹے قبل یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی متضاد خبریں نشر ہوئی تھیں۔ کچھ روز سے علی عبداللہ صالح کی سعودی عرب سے کسی قسم کی ڈیل کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 687677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687677/علی-عبداللہ-صالح-صنعا-سے-فرار-ہوتے-ہوئے-ہلاک-یمنی-وزارت-داخلہ-نے-تصدیق-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org