0
Monday 4 Dec 2017 20:22

جشن میلاد مصطفی (ص) منانا بدعت نہیں ہے بلکہ یہ بدعت کا توڑ ہے، معید سلطانی

جشن میلاد مصطفی (ص) منانا بدعت نہیں ہے بلکہ یہ بدعت کا توڑ ہے، معید سلطانی
اسلام ٹائمز۔ آمد مصطفی (ص) سے کائنات منور ہوئی، جہالت و گمراہی کا خاتمہ ہوا ظلمت و تاریکی کے بادل چھٹ گئے، ظلم کی زنجیریں ٹوٹ گئیں، آتش کدے بجھ گئے، بت خانوں میں پڑے بت منہ کے بل گر پڑے اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے آپس میں بھائی بھائی بن گئے، آپ نے پوری دنیا کو امن و محبت کا درس دیا، ان خیالات کا اظہار علامہ محمد معید سلطانی اور ممبر نیشنل پیس کمیٹی گورنمنٹ آف پاکستان سید طالب حسین پرواز نے جامع مسجد محمدی بیرون دہلی گیٹ میں جشن میلاد النبی(ص) کے موقع پر عاشقان مصطفی سے مشترکہ خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ جشن میلاد مصطفی (ص) منانا بدعت نہیں ہے، بلکہ یہ بدعت کا توڑ ہے، ان روحانی محافل سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے، کائنات میں ہر مسلمان اس عظیم موقع پر خوشیاں منا کر اپنی عقید کا اظہار کرتے ہیں، عید میلادالنبی کے موقع پر پشاور میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر محمد انس نصیروی، منیب خاکوانی، محمد مبین مہروی، سید عمران مشہدی، قاسم خاکوانی نے ہدیہ نعت پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 687693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش