0
Monday 4 Dec 2017 23:48
یمن میں ایرانی سفارتخانے میں آتشزدگی

صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ

صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سفارتخانہ کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔ العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے کے نتیجے میں ایرانی سفارتخانہ میں آگ لگ گئی۔ صنعا میں قومی کانگریس کے حامیوں اور انصار اللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد قومی کانگریس کے حامیوں نے خود کو انصار اللہ کے حوالے کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فارس نیوز نے اسکای نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح صنعا میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے ایران کے سفارتخانے میں آگ لگ گئی۔ سعودی ٹیلی ویژن چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سفارتخانے میں آگ راکٹ کے حملے کی وجہ سے لگی تاہم یہ نہیں کہا کہ راکٹ کس سمت سے آیا تھا۔ چینی نیوز چینل (سی جی ٹی این) نے ایک ویڈیو فلم دکھائی جس میں ‎صنعا میں ایرانی سفارتخانے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ صنعا میں انصاراللہ اورعلی عبدالله صالح کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں جانب کی فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 687712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش