QR CodeQR Code

عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے، مقتدیٰ صدر

4 Dec 2017 23:56

عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے لکھا کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بدھ کے روز اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور قرار دینے جا رہے ہیں، جس کو لے کر عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ حجت السلام والمسلمین سید مقتدیٰ صدر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔ انہوں نے ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نظریہ کی کوئی حیثیت نہیں اور آپ کی قدرت بھی محدود ہے، ہمیں آپ کے نظریات کی کوئی ضرورت نہیں، بیت المقدس ہمارا ہے اور یہ سرزمین بھی ہماری ہے۔ سید مقتدیٰ صدر نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا خدا ہے، جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے بندے ہیں، جو جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کو ایک اعلٰی امریکی عہدہ دار نے کہا تھا کہ ممکن ہے بدھ کو ٹرمپ اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے دیں۔


خبر کا کوڈ: 687716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687716/عالمی-سامراج-اور-استعمار-چاہے-جو-بھی-کر-لے-بیت-المقدس-ہمارا-ہے-مقتدی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org