0
Monday 4 Dec 2017 22:50

ایفاد پروجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال بنجر زمینوں کو آباد کیا جا رہا ہے، حفیظ الرحمان

ایفاد پروجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال بنجر زمینوں کو آباد کیا جا رہا ہے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پورے خطے میں ہم نے صرف دو ہزار کنال زمین سی پیک اور دیگر قومی مفاد کے منصوبوں کیلئے الاٹ کر کے دی ہے، اس کے علاوہ کسی کو ہم نے کوئی زمین نہیں دی ہے۔ سی پیک کیلئے گلگت بلتستان میں دو ٹیکنیکل کالجز بنائے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی میں لینڈ ریفارمز لا رہے ہیں، اس کے تحت زمینوں کے پیچیدہ معاملات نمٹائے جائیں گے۔ لوگ آپس میں زمینوں کے لین دین پر لڑ جھگڑ رہے ہیں، اس لئے ہم نے طویل مشاورت کے بعد علاقے کے وسیع تر مفاد میں لینڈ ریفارمز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لینڈ ریفارم کیلئے 25 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایفاد پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8 لاکھ کنال بنجر زمینوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔ پہلے فیز میں چار لاکھ کنال زمینیں آباد کی جائیں گی اور دوسرے فیز میں چار لاکھ کنال زمینوں کو آباد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے ساتھ جتنے وعدے کئے تھے وہ تمام وعدے پورے کر دیئے گئے ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سابق دور حکومت میں گلگت میں لوگ کہتے تھے کہ سید مہدی شاہ نے سارا پیسہ بلتستان میں لگایا ہے تو ہم کہتے تھے کہ یہ گلگت کے لوگوں کی غلط فہمی ہے۔ مہدی شاہ نے پیسہ بلتستان کی ترقی کیلئے نہیں اپنے گھر کی تعمیر پر خرچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر سے پہلے حویلیاں موٹر وے کا افتتاح ہوگا جس سے جی بی سے راولپنڈی کے مابین مسافت دو گھنٹے کم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 687723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش