0
Monday 4 Dec 2017 23:57

آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت ہے، صاحبزادہ زبیر

آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہی ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، تاکہ وہ اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کر سکیں۔ اپنے بیان میں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ حکمران آپریشن ردالفساد کو ناکام بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر پانی پھیرنے پر تلے ہوئے ہیں، نواز شریف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اداروں کے خلاف انتہائی سخت بیانات دے کر اداروں کے خلاف مارچ کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں، تاکہ اداروں کو آپس میں دست و گریباں کرکے ملک میں بدامنی، لاقانونیت اور دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا سکے۔ صاحبزادہ زبیر نے پاک فوج کے مثالی کردار اور جوانوں کی قربانیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بلاامتیاز دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کو کمزور کرنے اور انتشار پھیلانے کی سازش قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 687732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش