0
Saturday 30 Apr 2011 07:19

قومی سلامتی کی کمیٹی نے خارجہ پالیسی سے متعلق دفتر خارجہ کو دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی

قومی سلامتی کی کمیٹی نے خارجہ پالیسی سے متعلق دفتر خارجہ کو دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔میاں رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس میں، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان، امریکا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور وزیر اعظم کے دورہ افغانستان پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے تاثر سے متعلق بھی کمیٹی کو بریف کیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں پر کمیٹی اور حکومت کا مؤقف واضح ہے، یہ حملے ملکی خود مختاری پر قدغن ہیں، اس کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں دفتر خارجہ کی بریفنگ پر غور کرنے کے بعد سفارشات مرتب کی جائیں گی۔۔ ایک سوال کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ ایچ ای سی کے نام کا معاملہ انا کا مسئلہ نہیں ہے۔ آئینی تقاضے پورے کئے جائیں گے، جامعات کو رواں اور ترقیاتی اخراجات کیلئے رقم وفاق صوبوں کے ذریعے دے گا۔

خبر کا کوڈ : 68774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش