0
Tuesday 5 Dec 2017 00:24

مختصر پیغامات کی سروس کے 25 سال مکمل، ایک روز میں 18.7 ارب تحریری پیغامات بھیجے جاتے ہیں، رپورٹ

مختصر پیغامات کی سروس کے 25 سال مکمل، ایک روز میں 18.7 ارب تحریری پیغامات بھیجے جاتے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ موبائل فون کے ذریعے پیغام بھیجنے کے عمل یا عرف عام ایس ایم ایس کو 25 سال مکمل ہوگئے۔ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا، جس میں کرسمس مبارک (Merry Christmas) ٹائپ کیا گیا تھا۔ یہ ایس ایم ایس برطانیہ کی ایک ٹیلی کام کمپنی سیما گروپ کے 22 سالہ ملازم نیل پاپورتھ نے کرسمس پارٹی میں مصروف کمپنی کے ڈائریکٹر رچرڈ دیرواس کو ارسال کیا تھا۔ نیل پاپورتھ نے یہ میسج کمپیوٹر کے ذریعے ٹائپ کرکے ارسال کیا تھا، کیونکہ اس وقت تک ٹیلی فون میں کی بورڈ کی سہولت نہیں تھی، جبکہ نیل پاپورتھ کو اپنے اوربیٹل 901 ہنڈ سیٹ پر یہ پیغام موصول ہوا تھا، مگر اس وقت جوابی میسج نہیں بھیجا جاسکا تھا، کیونکہ اس دور میں فون سے ٹیکسٹ بھیجنے کا کوئی طریقہ موجود ہی نہیں تھا۔ اگرچہ پاپورتھ کو پہلا ایس ایم ایس بھیجنے کا اعزاز حاصل ہے، مگر اس کا خیال 1984 میں میٹی میککونین نے ایک ٹیلی کمیونیکشن کانفرنس کے دوران پیش کیا تھا۔ مگر ٹیکسٹ پیغامات کو مقبولیت راتوں رات نہیں ملی تھی، بلکہ اس کے لیے کافی کام کرنا پڑا تھا۔ سب سے پہلے تو اس فیچر کو جی ایس ایم اسٹینڈرڈ کا حصہ بنایا گیا اور صحیح معنوں میں یہ سروس 1994 میں اس وقت متعارف ہوئی جب نوکیا نے اپنا موبائل فون 2010 فروخت کے لیے پیش کیا، جس میں آسانی سے پیغام تحریر کرنا ممکن تھا۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں صرف ایک روز میں 18.7 ارب تحریری پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش