0
Tuesday 5 Dec 2017 08:27

مردان، تخت بھائی آثار قدیمہ میں غیرقانونی کھدائی پر 4 ملزمان گرفتار

مردان، تخت بھائی آثار قدیمہ میں غیرقانونی کھدائی پر 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں ملک کے مشہور آثار قدیمہ میں غیرقانونی کھدائی کرنے پر 4 ملزمان دھر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق نوادرات چوری کرنے کی غرض سے کھدائی کرنے والے محمد نثار، محمد سعید، فضل حق اور عمران علی کے خلاف تحفظ آثار قدیمہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں الگ حیثیت و پہچان کے حامل تخت بھائی کے آثار قدیمہ پر تحقیق اور ان کی سیر کیلئے نہ صرف ملکی و غیر ملکی ماہرین اور سیاح جوق در جوق آتے ہیں بلکہ دنیا بھر سے بدھ مت کے پیروکار بھی اپنے ان مقدسہ مقامات کی زیارت کیلئے تخت بھائی کا رخ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش