QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کیلئے نشان منزل ہیں، راجہ فاروق

5 Dec 2017 10:42

برطانوی تھنک ٹینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق جدوجہد کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے، بھارت مذاکرات کے بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کے لئے نشان منزل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی تھنک ٹینک کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت سردار طاہر عزیز اور محترمہ ایلیکس سوکفیلڈ کر رہے تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے بھی ملے اور انہیں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 687792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/687792/اقوام-متحدہ-کی-قراردادیں-کشمیریوں-کیلئے-نشان-منزل-ہیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org