0
Tuesday 5 Dec 2017 11:10

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہے، چیف سیکرٹری

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہترین ہے، چیف سیکرٹری
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی بہترین صورتحال ہے، سیاحت اور ٹورازم کے شعبہ میں یہاں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت یہاں دو ہائیڈل پاور پراجیکٹ، مانسہرہ مظفرآباد، میرپور منگلا ایکسپریس وے اور انڈسٹریل زون تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے رواں سال آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کر دیا ہے جس کی وجہ سے ریاست کی تعمیروترقی میں مزید بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے شرکاء کو آزادکشمیر کی تاریخ، تعمیروترقی، پوٹینشل اور ڈویلپمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری مالیات قدیر احمد تارڑ، سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 687805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش