0
Tuesday 5 Dec 2017 13:48

چارسدہ، فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے سابق بیورو چیف ساتھی سمیت شدید زخمی

چارسدہ، فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے سابق بیورو چیف ساتھی سمیت شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 نیوز ٹی وی چینل کے سابق بیورو چیف عامر اقبال ساتھی سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عامر اقبال ولد اقبال حسین سکنہ قائد آباد اپنی گاڑی میں دوست صفوان اللہ ولد حلیم خان کے ہمراہ ضروری کام سے چارسدہ گئے تھے جہاں کلا ڈھیر کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 687843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش