0
Tuesday 5 Dec 2017 14:04

بی آر ٹی کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن ضلع کونسل پشاور

بی آر ٹی کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، اپوزیشن ضلع کونسل پشاور
ضلع کونسل پشاور میں حزب اختلاف کے اراکین نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ حکومت نے یہ منصوبہ اپنی پبلسٹی کیلئے شروع کر رکھا ہے۔ ضلع کونسل پشاور میں حزب اختلاف کے اراکین کا ایک اجلاس ہوا جس میں ضلعی ناظم ارباب عاصم پر کڑی تنقید کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ایڈوکیٹ سید ظاہر کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پر کام شروع کرنے سے قبل کوئی ٹریفک پلان تشکیل نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے شہری روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ناظم نے بی آر ٹی کی طرح شہر کے اڈے بھی کونسل سے منظوری لئے بغیر ٹھیکوں پر دیئے ہیں اور گذشتہ کچھ عرصہ سے ضلعی ممبران کے ترقیاتی فنڈز بھی روکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے ضلع ناظم کو بلدیاتی نظام کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کل کے ضلع کونسل اجلاس میں متعدد حکومتی اراکین بھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 687859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش