0
Tuesday 5 Dec 2017 16:40

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں یک دم اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ٹھنڈ نے شہر میں ڈیرے جما لئے ہیں۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 اور ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔ سردی بڑھتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدید لہر دوسرے روز بھی جاری ہے، خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے جبکہ گیس پریشر کی کمی سے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 12 اور دالبدین میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، میرپورخاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 687910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش