0
Tuesday 5 Dec 2017 16:41

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دیگا، سربراہ پاک بحریہ

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دیگا، سربراہ پاک بحریہ
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان اور چین کے تعاون سے بننے والے بحری جہاز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جہاز سازی کا منصوبہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے اور پاک چین بحری تجارت میں آئندہ چند برسوں میں مزید اضافہ ہوگا، پٹرولنگ جہاز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ جہاز کو آج مختلف ٹیسٹ کیلئے سمندر میں اتارا جا رہا ہے، جہاز پاک میری ٹائم کیلئے چین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں میری ٹائم نے بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، جبکہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔
خبر کا کوڈ : 687911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش