0
Tuesday 5 Dec 2017 20:59

اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، علی حسین نقوی

اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ پولٹیکل کونسل کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے عوام کو بدامنی، مہنگائی، عدم تحفظ، لوڈشیدنگ اور لاقانونیت جیسے تحفے دیئے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے، بھاری مینڈینٹ حاصل کرنے والی حکومت اپنی عوام کو قابل قدر صلہ دے رہی ہے، قیمتوں پر نظر رکھنے والے اداروں اور ضلعی حکومتوں کی موجودگی میں عام گھریلو اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کیا جانا اداروں کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سفید پوش طبقے کے لئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ علی حسین نقوی نے کہا جو تاجر مصنوعی قلت پیدا کرکے سبزیوں، چکن اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کو بڑھا کر فائدہ حاصل کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں معمول پر لانے کے لئے مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کو موقع پر جرمانے کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 687935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش