0
Tuesday 5 Dec 2017 23:27

سیاسی مافیا نے کراچی کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا، خرم شیر زمان

سیاسی مافیا نے کراچی کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو مزار قائد باغ جناح میں عوام کا سمندر ہوگا، عوام آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کروائیں گے، سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ استعمال کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا ہے، ان نام نہاد سیاسی مافیا نے اس شہر کراچی کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلا دیا تھا، اب کراچی کے شہری باشعور ہو چکے ہیں، وہ کسی مداری کے شکنجے میں نہیں آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کراچی میں میڈیا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بھائی کو بھائی سے لڑوانے والے اور اس شہر میں بے بنیاد اور گمراہ کن پراپگنڈے کے ذریعے حالات کو خراب کرنے والا مافیا اب دم توڑ چکا ہے، شہر کے نام نہاد دعویداروں نے ملک کے معاشی حب کراچی کو بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی جیسے تحفے دیئے، اس شہر کے ہزاروں نوجوانوں کے خون سے انکے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش