0
Wednesday 6 Dec 2017 08:49

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پاکستان عوامی تحریک کا مصدقہ رپورٹ لینے کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پاکستان عوامی تحریک کا مصدقہ رپورٹ لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی تصدیق اور دستخط شدہ کاپی حاصل کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ سامنے لانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں کور کمیٹی اور پی اے ٹی کے قانونی مشیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلقات عامہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ سے تصدیق اور دستخط شدہ کاپی حاصل کریں گے۔ کاپی حاصل کرنے کیلئے خرم نواز گنڈا پور متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کیساتھ ہوم سیکرٹری سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 688020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش