0
Wednesday 6 Dec 2017 13:05

آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام کرپٹ قیادت کو مسترد اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں، معراج الہدیٰ صدیقی

آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام کرپٹ قیادت کو مسترد اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ صاف پانی، صحت و تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کا فرض ہوتا ہے مگر جو حکمران گزشتہ دس برس سے برسر اقتدار ہونے کے باوجود سندھ کے عوام کو صاف پانی بھی فراہم کرنے کی صلاحیت ہی نہ رکھتے ہوں تو ان سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، مخلص و دیانتدار قیادت ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے، سندھ کے غیور عوام صرف ثقافت کے دن ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے دن بھی سندھ سے محبت اور عملی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ قیادت کو مسترد اور قابل و دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ سندھ کو خوشحال بنائیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیڈ گورننس کے حوالے سے عدلیہ کے مسلسل ریمارکس ہر وقت سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگانے والے حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، صوبائی دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کا مسئلہ واٹر بم بنتا جارہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں 88 فیصد عوام کو گندا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  تعلیم، صحت و بلدیاتی اداروں کی صورتحال بھی قابل رحم ہے، معلوم نہیں صحت و تعلیم اور صاف کیلئے مختص رقم کہاں جاتی ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکمران سندھ کے عوام پر رحم اور صحت و تعلیم سمیت صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کرپشن فری اقدامات کریں جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔

خبر کا کوڈ : 688064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش