0
Wednesday 6 Dec 2017 14:54

پختونخوا کے عوام میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پائی جانیوالی تشویش کا خاتمہ ہوگیا

پختونخوا کے عوام میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پائی جانیوالی تشویش کا خاتمہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام نئی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس کے تحت عوام کو اپنی نئی گاڑیوں کیلئے رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کئے جائیں گے، جبکہ موٹرسائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبر اور نئی رجسٹریشن بُک 24 گھنٹوں کے دوران فراہم کئے جائیں گے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن عمل کو 30 مراحل سے کم کرکے صرف 9 مراحل میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں نئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن بُک کی فراہمی کیلئے درکار 6 مہینے کا عرصہ کم ہوکر 45 دن ہوگیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک 2 لاکھ 90 ہزار افراد کو ان کی نئی گاڑیوں کیلئے نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، جبکہ ساتھ ہی نئے موٹر سائیکل مالکان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹر سائیکلوں کیلئے محکمہ سے فوری رجسٹریشن کیلئے رابطہ کریں تاکہ مستقبل قریب میں بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف ہونے والی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا نے آئندہ سال جنوری میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہوگا اور اپنی نئی گاڑیوں کیلئے رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل انتہائی آسان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 688108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش