0
Wednesday 6 Dec 2017 18:25

حکمران میلاد کی محفلیں سجا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ابوالخیر محمد زبیر

حکمران میلاد کی محفلیں سجا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما ئے پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جاتی اُمرا اور وزیراعلٰی ہائوس میں میلاد شریف کی محفلیں سجانے سے دین کے خلاف حکومتی اقدامات کا کفارہ ادا نہیں ہو سکتا، جن حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو لبرل اسٹیٹ بنانے کا اعلان کیا اس میں سود کو جاری رکھنے کے اقدامات کئے، ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی، ناموس رسالت کی حفاظت کرنے والوں کو پھانسی چڑھایا، تحفظ حقوق نسواں کے نام پر بدکاری اور فحاشی کو قانونی تحفظ دینے جیسے گھناؤنے اقدامات کئے، وہ اب میلاد کی محفلیں سجانے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں، نہ ہی اپنے ان نمائشی اقدامات سے رب کو اور اس کے رسول کو راضی کر سکتے ہیں، جن ہاتھوں پر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے مجاہدین کا خون لگا ہوا ہے، میلاد شریف کی محفل میں انہی ہاتھوں سے کھانا تقسیم کرکے اسکی میڈیا پر تشہیر کر کے ان ہاتھوں سے اس خون کو دھویا نہیں جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 688163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش