0
Wednesday 6 Dec 2017 19:15

پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار یورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف

پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار یورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار یورو کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں بدعنوانی اور بے قاعدگیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں، ایک کے بعد ایک بدعنوانی کا واقعہ سامنے آ رہا ہے۔ پی آئی اے میں 23 ہزار یورو کی مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے مختلف ایجنٹوں کی جانب سے لکھی گئی ای میل اور ٹکٹ کی کاپیاں منظرعام پر آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارسلونا اور میلان کے کنٹری منیجر نے اپنی پوسٹنگ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے 23 ہزار یورو کی خورد برد کی ہے۔ فنانس منیجر کی جانب سے رقم طلب کرنے پر چیف کمرشل افسر کے منیجر کو آرڈی نیشن نے مختلف ایجنٹوں سے بطور قرض لے کر 23 ہزار یورو جمع کرا دیئے، مختلف ایجنٹوں کو قرض کی رقم واپس نہ کرنے کے عوض انہوں نے 180 سے زائد ٹکٹس مفت دے دیئے۔ ذرائع نے بتایاکہ یورپ کے مختلف ایجنٹوں نے رقم کی واپسی کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کو خطوط اور ای میل بھی ارسال کیں تاہم اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ مذکورہ ٹوور آپریٹر چیف کمرشل افسر کے منیجر کو آرڈی نیشن ہیں جس کے باعث ان کو بچانے کیلئے چیف کمرشل افسر کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔
خبر کا کوڈ : 688172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش