QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم نے مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے قوم و ملت کو عزت و سربلندی کا رستہ دکھایا، علامہ مقصود ڈومکی

6 Dec 2017 23:35

لاڑکانہ کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ جات کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جبر و تشدد کے ذریعے اہل حق کو نہیں جھکایا جا سکتا، جبر اور لاقانونیت کے خلاف سید ناصر عباس شیرازی کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع لاڑکانہ کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر، تحصیل کے رہنماء استعانت علی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے رتو ڈیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جبر و تشدد کے ذریعے اہل حق کو نہیں جھکایا جا سکتا، جبر اور لاقانونیت کے خلاف سید ناصر عباس شیرازی کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین نے مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں قوم و ملت کو عزت و سربلند ی کا رستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ فکر شہید عارف الحسینی ؒ ملت کی سربلندی کی ضامن ہے، مجلس وحدت مسلمین شہید قائد ؒ کے فکر و فلسفہ کے پیروکاروں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا میں جاری مظالم پر ہمیں تشویش ہے، بے گناہ معصوم شیعیان علیؑ کا قتل عام، نائیجرین حکمرانوں کا ناقابل معافی جرم ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بزرگ رہنماء علامہ شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کو قید رکھنا، نائیجیرین حکومت کے مجرمانہ کردار کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا سے بحرین تک آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون سے رنگین ہیں، بیت المقدس قبلہ اول اور فلسطین سے غداری کا بدنما داغ بھی آل سعود کے سیاہ کارناموں میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 688244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688244/ایم-ڈبلیو-نے-مخلصانہ-جدوجہد-کے-ذریعے-قوم-ملت-کو-عزت-سربلندی-کا-رستہ-دکھایا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org