0
Thursday 7 Dec 2017 09:47

پاکستان عوامی تحریک دھرنے کیلئے تیار

پاکستان عوامی تحریک دھرنے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو جواز بناتے ہوئے حکمراں ن لیگ کی وفاق اور پنجاب حکومتوں کو ہٹانے کیلیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پر طویل المدت دھرنا دینے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے حکمراں نواز لیگ کی وفاق اور پنجاب حکومتوں کو ہٹانے کیلیے طویل المدت دھرنا دینے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمراں نواز لیگ نے پارلیمانی نظام کو تحلیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو پھر آخری آپشن کی صورت میں حکمران مسلم لیگ کی حکومت کے خلاف سول نافرمانی اور جیل بھرو تحریک چلائی جائیں گی۔ دھرنے کے ذریعے مطالبہ کیا جائے گا کہ موجودہ پارلیمانی نظام کو تحلیل کرکے فوری عبوری حکومت قائم کی جائے اور قبل از وقت عام انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں فوری گرفتار کیا جائے اور اس کیس کو فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ دھرنے کے انعقاد کیلیے ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی، ق لیگ اور دیگر نواز لیگ مخالف جماعتوں سے رابطے اور مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ان جماعتوں نے عوامی تحریک کو دھرنے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ مذکورہ اپوزیشن جماعتیں عوامی تحریک کے دھرنے کے انعقاد کے بعد سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی کو مستعفی کرانے کا آپشن بھی استعمال کریںگی تاکہ حکمراں نواز لیگ پر پارلیمانی نظام کو تحلیل کیلئے دبائو بڑھایا جا سکے۔

مختلف اپوزیشن جماعتوں کا مذکورہ احتجاج نواز لیگ حکومت کے خلاف فائنل سیاسی اننگ ہو گی۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں نواز لیگ کی وفاقی حکومت کسی بھی صورت میں اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر پارلیمانی نظام تحلیل نہیں کرے گی۔ اگر عوامی تحریک یا کسی بھی جماعت نے ممکنہ طور پر ملک میں سیاسی حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو وفاقی وپنجاب حکومتیں قانون کے مطابق اقدام کریں گی۔ گرفتاری، نظربندی اور دیگر آپشنز کو قانون کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 688294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش