0
Thursday 7 Dec 2017 04:40

ایم ڈبلیو ایم قم کے نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم قم کے نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ 17 ربیع الاول کی مبارک ساعتوں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مختلف شعبہ جات کے مسئولین پر مشتمل ایک گیارہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی نے شعبہ قم کے دفتر میں باہمی مشورت اور انتخابات کے بعد حجۃ الاسلام آقای شیخ محمد موسٰی حسینی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم مقدس کے ممبران کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ سیکرٹری تنظیم سازی: جناب شیخ عادل علوی
2۔ سیکرٹری تعلیم و تربیت: جناب شیخ جری حیدر
3۔ سیکرٹری امور مالیات: جناب شیخ عابد فائزی
4۔ سیکرٹری سیاسیات: جناب شیخ محمد علی فضل
5۔ سیکرٹری نشرواشاعت: جناب شیخ زوار حسین
6۔ سیکرٹری امور دفتر: جناب شیخ حسن فاطمی
7۔ سیکرٹری امور میڈیا: جناب شیخ نذر عباس
8۔ سیکرٹری روابط عمومی: جناب سید حسین اصغر
9۔ سیکرٹری امور طلاب: جناب شیخ شاہد حسین
10۔ سیکرٹری امور فرھنگی: جناب شیخ محمد جان حیدری
سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے حلف بھی لیا۔ حلف برداری کے بعد  نومنتخب سیکرٹری جنرل نے حاضرین سے مختصر خطاب کیا، جس میں انہوں نے دینِ اسلام کی نشرواشاعت، تبلیغ اور درست تبیین کے لئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 688295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش