0
Thursday 7 Dec 2017 13:21

کے پی حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی

کے پی حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی
سلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موبائل پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق آپریشن تھیٹرز، ریگولر او ٹیز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے پر ہوگا۔ ایل آر ایچ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ مذکورہ پابندی کا اطلاق تمام ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام عملے پر ہوگا۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں۔
خبر کا کوڈ : 688338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش