0
Thursday 7 Dec 2017 15:02

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 688376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش