0
Thursday 7 Dec 2017 16:02

نبی اکرم (ص) دونوں عالمین کیلئے رحمت ہیں، مولانا اقرار زیدی

نبی اکرم (ص) دونوں عالمین کیلئے رحمت ہیں، مولانا اقرار زیدی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے امام بارگاہ منڈی میں عید میلاد النبی (ص) کے حوالے سے سیرت النبی (ص) کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر بارگاہ رسالت معاب (ص) میں نعت خواں حضرات نے اپنے کلام پیش کئے اور سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و جماعت جامع مسجد المصطفٰی منڈی مولانا سید اقرار حیدر زیدی نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پیغمبر آخر زمان حضرت محمد مصطفی (ص) کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت بنا کر پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اللہ کے رسول اکرم (ص) کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفی (ص) نے دنیا میں آ کر وہ انقلاب برپا کیا، جس کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول (ص) نے اپنے اخلاق سے بنی نو انسان کو اخلاقیات کا سبق سکھایا اور انہی اخلاقیات پر امت مسلمہ کو عمل کر کے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بتائے ہوئے فرمودات پر امت بہتر طریقے سے عمل کرے گی تو اس کی زندگی میں انقلاب آجائے گا۔ اس موقعہ پر انہوں امام جعفر صادق (ع) کی ولادت کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی اور امام  (ع) کی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 688387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش