QR CodeQR Code

پاک بحریہ کو ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ کامیابی سے مکمل کرنیکا اعزاز حاصل

7 Dec 2017 17:53

بحرین میں منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران نے کمانڈ آسٹریلین نیوی کے سپرد کی، اس موقع پر ٹاسک فورس کی کمانڈ کرنے والے پاک نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید رضوی نے کہا کہ دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان ہمیشہ سے ثابت قدم اور پْرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے دسویں بار کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ کامیابی سے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس-150 خطے میں دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم عمل ہے، کمانڈ کی کامیاب تکمیل پر کثیرالملکی مشترکہ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل آسٹریلین نیوی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈ کوارٹرز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز بحرین میں منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے افسران نے کمانڈ آسٹریلین نیوی کے سپرد کی۔ اس موقع پر ٹاسک فورس کی کمانڈ کرنے والے پاک نیوی کے ریئر ایڈمرل نوید رضوی نے کہا کہ دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان ہمیشہ سے ثابت قدم اور پْرعزم ہے، سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کے باعث اتحادی نیول فورسز سے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 17 اگست کو کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ دسویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 688396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688396/پاک-بحریہ-کو-ٹاسک-فورس-150-کی-کمانڈ-10-ویں-مرتبہ-کامیابی-سے-مکمل-کرنیکا-اعزاز-حاصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org